سول نافر مانی کی تحر یک آئین وقانون سے غداری ہے،حافظ عبدالکریم

سول نافر مانی کی تحر یک آئین وقانون سے غداری ہے،حافظ عبدالکریم

  


لاہور( سٹافرپورٹر) مر کزی جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ و رکن قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ آزادی مارچ اور انقلاب مارچ والے طاہرالقادری اسرائیل اور بھارتی ایجنڈے کے تحت ملک سے جمہو ریت کا خاتمہ اور فساد پیدا کر نا چاہتے ہیں سول نافر مانی کی تحر یک آئین وقانون سے غداری ہے ‘اعلان کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل6کے تحت کاروائی کیلئے مقدمہ درج کیا جائے ‘حکو مت کو طاہر القادری کی دھمکیوں سے مر عوب ہونیکی ضرورت نہیں ‘جمہو ریت کے تحفظ و آئین وقانون کی حکمر انی کیلئے پاکستان کے18کروڑ عوام نوازحکومت کے ساتھ ہیں اور کسی غیر آئینی اقدم کی سخت مخالفت کی جائیگی جمعہ کے روز اپنے دفتر میں علماء کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقعہ پرلانگ مارچ کر نیوالے قائد اعظم کے پاکستان کی تر قی وخوشخالی او ر اتحا دویکجہتی کے دشمن ہیں جنہیں ناکا م بنانے کیلئے متحد ہو نا ہوگا (ن) لیگ کی حکو مت وزیر اعظم نوازشر یف کی قیادت میں حقیقی معنوں میں پاکستان کو تر قی یا فتہ اور خوشخال بنانے کی جنگ لڑ رہی ہے اور جو لوگ حکو مت کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں وہ ملک اور قوم کی تر قی کے دشمن ہیں اور قوم انکو کامیاب نہیں ہونے دیگی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -