او آئی سی اسرائیلی بربریت کا منہ توڑ جواب دے،پیر عرفان مشہدی

او آئی سی اسرائیلی بربریت کا منہ توڑ جواب دے،پیر عرفان مشہدی

  

 لاہور( سٹافرپورٹر)مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ او آئی سی فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے بہترلائحہ عمل اختیار کرے، دشمنان اسلام اپنی پوری طاقت کے ساتھ اسلام کو مٹانے کے درپے ہیں مگر وہ اسلام کے اس چراغ کو بجھانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دے مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں ہونے والے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں پنجاب کے امیر پیر امانت علی شاہ، ناظم اعلیٰ علامہ قاضی عبدالغفار قادری، پیر عبداللہ مشہدی،علامہ محمد اکبر عرفانی، علامہ فاروق ضیائی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیاعلماءنے مزید کہا کہ اسلام اپنی حقانیت کی بنیاد پر آج پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے امریکہ اور یورپ میں لوگ تیزی سے اسلام قبول کررہے ہیں ، مرکزی جماعت اہلسنت اس سلسلہ میں نہ صرفپاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں اپنا کردار ادا کررہی ہے اور کرتی رہے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -