جمہوریت کے خلافسازشیں کرنے والوں کو ناکامی ہو گی،شہباز شریف لورز کونسل

جمہوریت کے خلافسازشیں کرنے والوں کو ناکامی ہو گی،شہباز شریف لورز کونسل

  

لاہور(پ ر) شہباز شریف لورز کونسل کے مرکزی چیئرمین عرفان عزیز مرکزی صدر محمد رضوان الحق مرزا چیف کوارڈینٹر محمد رضوان بٹ نے موجودہ ملکی صورتحال پر مشترکہ بیان میں کہاکہ چوردروازوں سے گھس کر اقتدار پر قبضہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل ہونے والا نہیںآئین کو نہ ماننے والے کونسی تبدیلی کے خواہاں ہیں عمران خان اور طاہرالقادری دھرنوں کے ذریعے آئین پر شب خون مارنا چاہتے ہیں جبکہ وزیراعظم نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو پاکستان کی غیور عوام نے بھاری مینڈیٹ دیا ہے۔

 اور مکمل اعتماد سے پاکستان کی خدمت کیلئے چنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل کی مرکزی باڈی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ خواتین اور مردوں کے اجتماعی ناچ گانے کے کلچرکو پروان چڑھا کر ملک وقوم کی خدمت کے دعوے کرنیوالے کون سا پاکستان بنانے جارہے ہیں تحریک انصاف کی ایسی حرکات سے پوری قوم کے سرشرم سے جھک گئے ہیںغیرآئینی راستے اپنانے والوں کو آئین کی بالادستی کیلئے ذاتی مفادات کی سیاست کو ترک کرنا ہوگا جبکہ وزیراعظم پاکستان ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے عمران خان اور طاہر القادری سے مذاکرات کرنے میں سنجیدہ ہیں مگرعمران خان اور طاہر القادری نے ملک وقوم کا امن تباہ کرنے کے ناپاک عزائم بنارکھے ہیں جن کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ان نہ ہی ناچ گانے اور ہلڑبازیوں سے کبھی کوئی انقلاب ہی آیا ہے اجلاس سے دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا اور ملکی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیااور دھرنوں کے دوران میڈیاپرسنز پر تشدد کی شدید مذمت بھی کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -