ملک اس وقت احتجاج اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا،اسعد عبید
لاہور( سٹافرپورٹر)ملک کے ممتاز عالم دین معروف مذہبی راہنما حافظ اسعد عبید نے کہا ہے کہ ملک اس وقت احتجاج اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہے ملک کی معیشت بری طرح تباہ ہوتی جارہی ہے احتجاج کرنے والی جماعتیں مذاکرات کا راستہ اپنائیںآ ئین وقانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے اپنے جائز مطالبات مناسب انداز میں تسلیم کروائیں انہوں نے کہا کہ اس قسم کی روش کو بدلنا ہوگا احتجاج دھرنے اور پارلیمنٹ کا محاصرہ ملک و قوم کے لیے انتہائی خطرناک او رتباہ کن ہے کل کو کوئی بھی چند ہزار افراد کو لیکر دھرنوں اور احتجاج کے ذریعہ منتخب حکومتوں کو گرانے کی کوشش کریں گے یہ اقدام کسی طور پر بھی درست نہیں کاش بلاجواز احتجاج ، دھرنے اور مارچ کرنے والی جماعتیں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور اسرائیل کی جارحیت کے خلافاقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے دفاتر کے باہر بھی احتجاج اور دھرنے دے کر ان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ۔