دھرنے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچنے کا اندیشہ ہے،ضیاء اللہ شاہ

دھرنے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچنے کا اندیشہ ہے،ضیاء ...

  


لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ( ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ضیاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں طویل دھرنا پاکستان کے عالمی امیج پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے، اس سے بین الاقوامی برادری اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچنے کا اندیشہ ہے جس کا اثر ملکی معیشت پر پڑیگا انہوں نے تحریک انصافاور پی اے ٹی کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے سیاسی اور ذاتی اختلافات سے بالاتر ہوکر دھرنوں کا سلسلہ ختم کریں کیونکہ اس سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں نوازشریف حکومت نے پاکستان کے بارے میں منفی تاثر کو ختم کرنے کیلئے عالمی سطح پر انتہائی جانفشانی سے کام کیا اور اس میں خدا کے فضل سے کامیاب بھی ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا میں پاکستان کا پروگریسو، جمہوری اور خوشحال امیج اجاگر کیا، بین الاقوامی بزنس کمیونٹی نوازشریف کی حالیہ پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے اور وہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے خواہاں ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -