ڈی پی ایس کی طالبہ کا اعزاز

ڈی پی ایس کی طالبہ کا اعزاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( لیڈی رپورٹر ) نویں کلاس کے امتحانا ت میں فاطمہ نواز دختر ملک محمد ربنواز خان نے 502نمبرلے کے ڈویژنل پبلک سکول ،ماڈل ٹاﺅن لاہور میں اول اور ضلع بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ فاطمہ نواز نے اپنی شاندار کامیابی کو اللہ کا کرم ، اپنے والدین کی دعاﺅں، اساتذہ کی کا وشوں اور اپنی محنت کا پھل قرار دیا۔ پرنسپل و اساتذہ ، ڈسٹرکٹ پبلک سکول ماڈل ٹاﺅن لاہور نے ہونہار طلبہ کے لیے نیک تمناﺅںکا اظہار کیا ۔