نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ غیر قانونی وغیر آئینی ہے، بابر محمود

نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ غیر قانونی وغیر آئینی ہے، بابر محمود
نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ غیر قانونی وغیر آئینی ہے، بابر محمود

  

لاہور (پ ر) انجمن تاجران ہال روڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے ملک کے تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم میاں نواز شریف سے ا ستعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی، غیر قانونی اور نہ صرف احمقانہ ہے بلکہ پاکستان عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔ بابر محمود نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عمران خان عوام سے گزشتہ انتخابات میں ناکامی کا بدلہ سول نافرمانی کا فتنہ چھوڑ کر ملک میں معاشی ابتری پھیلا کر لینا چاہتے ہیں۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ کیونکہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی طرف سے اسلام آباد پر دھاوا سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ رہی ہیں۔ جس سے سمال ٹریڈرز کا زبردست نقصان ہورہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -