شریف برادران کی بادشاہت کے خاتمے کا وقت قریب آ گیا،سعدیہ رانا

شریف برادران کی بادشاہت کے خاتمے کا وقت قریب آ گیا،سعدیہ رانا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ شریف برادران کی بادشاہت کے خاتمے کا وقت قریب آ گیا ہے ، تحریک انصاف کے کارکنان کے حوصلے بلند ہے ،تاریخ ساز آزادی مارچ کے دھرنے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہے آزادی مارچ میں لاکھوں افراد کی شرکت سے حکمران ٹولہ کی صفوں میں لرزا طاری ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کر رہی ہے ،دنیا کی کوئی طاقت تحریک انصاف کے جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتی ،حکمرانوں نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی عوام کی آواز کو حکمران ریاستی جبر سے دبا نہیں سکتے جلد مفاد پرست ٹولے سے قوم کو نجات ملنے والی ہے عوام کا حقیقی آزادی کا خواب پورا ہونے والا ہے

 ،پر امن دھرنا اور آزادی مارچ نے نئی تاریخ رقم کی ہے مفاد پرست ٹولہ اکٹھا ہو چکاہے عوامی طاقت سے مفاد پرست ٹولے کا پورا مقابلہ کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -