اسرائیلی درندگی پر امریکہ ودیگر کی خاموشی افسوس ناک ہے،جامعہ اشرفیہ

اسرائیلی درندگی پر امریکہ ودیگر کی خاموشی افسوس ناک ہے،جامعہ اشرفیہ

  

 لاہور( سٹاف رپورٹر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا محمد عبیداللہ ، مولانا فضل الرحیم اشرفی،حافظ اسعد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا زبیر حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر ایک مرتبہ پھر اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی مظلومانہ شہادت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی درندگی اور جارحیت پر امریکہ عالمی انسانی حقوق کے اداروں، یورپی یونین، اقوام متحدہ، او آئی سی،عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران ان حالات میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے دفاع اور مسلم امہ کے تحفظ کیلئے اپنا مشترکہ جراتمندانہ کردار اداکریں،

 انہوں نے کہا کہ جمعة المبارک کے اجتماعات میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -