مسلم اُمہ متحدہو کر اسرائیل کے خلاف مشترکہ جد وجہد کا اعلان کرے،اشرف آصف

مسلم اُمہ متحدہو کر اسرائیل کے خلاف مشترکہ جد وجہد کا اعلان کرے،اشرف آصف

  

 لاہور( سٹاف رپورٹر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلا لی نے کہا ہے کہ مسلم اُمہ متحدہو کر اسرائیل کے خلاف مشترکہ جد وجہد کا اعلان کرے اور مظلوم فلسطینیوں سمیت دنیا بھر کے انسانوں کو اسرائیل جیسے ناسور سے نجات دلوائی جائے۔ اسرائیل ایک بین الاقوامی دہشت گرد ہے اور دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہئے۔ نہتے فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام کیاجارہا ہے مگرعالمی امن کے نام نہاد ٹھیکیدارآنکھیں اور کان بند کئے بیٹھے ہیں

،اسرائیل کی کھلم کھلا دہشت گردی دنیا کو کیوں نظرنہیں آتی؟ عالمی برادری اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیمیںنہتے فلسطینیوں کو اسرائیلی دہشت گردی سے بچانے کیلئے اپناکرداراداکریں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا مو¿ثرکردار ادا کرے۔پوری دنیا میںمسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے۔حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ پوری اُمت مسلمہ متحد ہوکر اپنے تحفظ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنائے۔ہمےںاپنے خلاف کی جانے والی سازشوں کو سمجھنا ہوگا اور ان کو ناکام بنانے کے لےے متحرک ہونا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -