یو فون نے پاکستان میں تھری جی سے لیس انتہائی سستا فون' اسمارٹ'U5 متعارف کرادیا

یو فون نے پاکستان میں تھری جی سے لیس انتہائی سستا فون' اسمارٹ'U5 متعارف کرادیا

  

لاہور (پ ر) ٹیلی کام صنعت میں جدت اختیار کرنے والے بڑے آپریٹر یوفون نے ایک بار پھر مارکیٹ میں بہترین معیار قائم کرتے ہوئے تھری جی ٹیکنالوجی سے لیس اور کواڈکور پروسیسر کے حامل پاکستان میں انتہائی سستے ہینڈ سیٹ یوفون اسمارٹ U5متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے ۔یوفون کا یہ اسمارٹ فون غیرمعمولی خصوصیات کا حامل ہے جس میں 4 انچ کی اسکرین ، کوالکم کا کواڈ کور پروسیسر ، 512 ایم بی ریم جبکہ پانچ میگا پکسل کا ریئر اور فرنٹ کیمرا موجود ہے ، یہ ناقابل یقین قیمت 5,999ہزار روپے میں دستیاب ہے جبکہ اس کی 6 ماہ کی وارنٹی بھی موجود ہے۔یوفون کے جی ایم مارکیٹنگ تیمور فیض چیمہ نے اس شاندار آفر کے حوالے سے بتایا کہ یوفون ہمیشہ کوشش کرتا ہے کہ مارکیٹ میں نئی ، جدید اور منفرد مصنوعات پیش کرے اور یہ بات یوفون کی انتہائی سستی 4 انچ کی ڈیوائس U5کے ہمراہ کواڈ کور پروسیسر پیش کرنے سے ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ یقین جانیئے کہ یہ صارفین میں انتہائی مقبول ہوگا کیونکہ کوئی بھی دوسرا برانڈ اتنی خصوصیات کے حامل اور انتہائی کم قیمت پر اسمارٹ فون فراہم نہیں کررہا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دیگر برانڈز ایسی ہی خصوصیات کے حامل اسمارٹ فون تقریبا 12 ہزار روپے میں فراہم کررہے ہیں۔ قیمت میں غیرمعمولی فرق کے باعث یوفون کو توقع ہے کہ موبائل مارکیٹ میں اسکے حریفوں کو سخت مسابقت کا سامنا کرنا ہوگا ۔

پاکستان میں تھری جی سروسز کے آغاز کے نتیجے میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہینڈ سیٹس مسلسل متعارف کرانا ضروری ہو گیا ہے ۔ حالیہ پیش رفت کے باعث تھری جی سے لیس انتہائی سستی ڈیوائس کا آغاز مارکیٹ میںیوفون کی تھری جی ڈیوائس سے متعلق مصنوعات میں ایک اور پیش قدمی ہے ۔ یوفون اسمارٹ U5 صارفین کو اس قابل اور بااختیار بنائے گا کہ وہ موبائل سروسزکی اگلی نسل کے غیرمعمولی استعمال سے واقف ہوں اور انہیں بہترین ڈیٹا کی فراہمی میسر آسکے ۔ بلاشبہ یوفون اسمارٹ U5 تھری جی سے لیس ڈیوائس مارکیٹ میں اپنی کامیابی خود ثابت کرے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -