پی ٹی آئی نواز شریف کے استعفے سمیت دیگر مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی،امجد خالق

پی ٹی آئی نواز شریف کے استعفے سمیت دیگر مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی،امجد ...
پی ٹی آئی نواز شریف کے استعفے سمیت دیگر مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی،امجد خالق

  

لاہور (بزنس رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد امجد خالق نے روزنامہ ”پاکستان“ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کسی صورت بھی وزیراعظم میاں نواز شریف کے استعفے سمیت اپنے دیگر مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی جعلی الیکشن کے ذریعے برسرِ اقتدار آنے والے جعلی حکمران ہر صورت گھر جائیں گے اور ملک میں ایک صاف ستھرا غیر جانبدار الیکشن ہوگا تاکہ عوام کے حقیقی نمائندوں کو اقدار سونپا جاسکے۔ محمد امجد خالق نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنے اور احتجاج اور دھرنے سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ہم سب جمہوریت پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں اور چیئرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں کہ ہر صورت پاکستان میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ کسی کے آلہ کار ہیں اور نہ ہی انہیں کوئی اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔ ہمارے تمام مطالبات حقیقت پر مبنی ہیں ایک سوال کے جواب میں محمد امجد خالق نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ وہ ہمیں اعصابی طور پر تھکا کر اپنے مقاصد حاصل کرے گا۔

تحریک انصاف کے کارکنان اپنی جماعت، رہنما اور مقصد کے ساتھ پر خلوص ہیں کوئی اوچھا ہتھکنڈہ ان کا راستہ نہیں روک سکتا۔ ہم حکومتی اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن کسی صورت بھی اپنے حق سے دستبردار ہونے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

 ہمارے کارکنان عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جب تک ضرورت ہوئی پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے موجود رہیں گے اور اسی طرح پورے ملک میں بھی دھرنوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -