واپڈا ورکر یونین چھانگامانگا کے الیکشن، میاں عابد گروپ نے بائیکاٹ کر دیا

واپڈا ورکر یونین چھانگامانگا کے الیکشن، میاں عابد گروپ نے بائیکاٹ کر دیا

  

چھانگامانگا(رانامحمد یوسف)پاکستان واپڈا ہیڈرو الیکٹرک ورکر یونین سب ڈویژن چھانگامانگا میں الحاج سردار نوید عاشق ڈوگر اور میاں عابد گروپ کے انتخابات صبح 9بجے سے شام 5بجے تک پولنگ ہوئی میاں عابد گروپ نے اپنی یقینی شکست دیکھ کر الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا اس کے باوجود پرزئنڈنگ آفسر مشتاق احمد نے پولنگ کا سلسلہ جاری رکھا ووٹوں کی گنتی میںسے کل 67ووٹوں میں سے 40ووٹ سردار نویدعاشق ڈوگر گروپ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے جس میں برائے چیئرمین سید عابد علی شاہ۔وائس چیئر مین چوہدری افتخار احمد۔جنرل سیکرٹری مقبول احمد بھٹی۔جوائنٹ سیکرٹری حکیم سجاد منتخب ہوئے ۔نومنتخب چیئرمین سید عابد علی شاہ نے کہاسب ڈویژن لیسکو واپڈا چھانگامانگا کے ملازمین کے مسائل حل کروانے کے لیے بھرپور کوشش کرو گا میرے ہوتے ہوئے کسی کے ساتھ ناانصافی زیادتی نہیں ہونے دونگا جبکہ جنرل سیکرٹری مقبول احمد بھٹی کا کہنا تھا اپنے ووٹروں کا مایوس نے کرو نگا وائس چیئر مین چوہدری افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا سب ڈویژن چھانگامانگا کے تمام ملازمین میں محبت یگانگت کی فضاءقائم کرے گے اور سب کو ساتھ لے کر چلے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -