او سی ایس کے خلاف 8لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر

او سی ایس کے خلاف 8لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے پیکٹ گم کرنے پر او سی ایس کے خلاف 8لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔ فاضل جج خواجہ حسن ولی نے او سی ایس کے چیف ایگزیکٹو اور زونل مینجر کو 16ستمبر کو طلب کرلیا ہے ۔ فاضل عدالت میں درخواست گزار ںیونیک گروپ کے جنرل مینجر امجد نے موقف اختیار کیا ہے کہ سائل نے فیروز پور روڈ پر واقع او سی ایس سے ایک عدد پیکٹ بک کروایا تھا لیکن انہوںنے وہ گم کردیا ہے اور اب اس ضمن میں وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جس سے سائل کو ذہنی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ ہرجانے کی رقم اداکرنے کا حکم دیا جائے

جس پرفاضل عدالت نے آئندہ سماعت پر او سی ایس کے چیف ایگزیکٹو اور زونل مینجر سے جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -