کانفرنس مینجمنٹ آرگنائزیشن ، نٹ شیل فورم کی ایشین لیڈرشپ اینڈ ایچ آر ایم سَمٹ

کانفرنس مینجمنٹ آرگنائزیشن ، نٹ شیل فورم کی ایشین لیڈرشپ اینڈ ایچ آر ایم سَمٹ

  

لاہور،(پ ر)پاکستان کی صف اول کانفرنس مینجمنٹ آرگنائزیشن ، نٹ شیل فورم کے اشتراک سے ایشین لیڈرشپ اینڈ ایچ آر ایم سَمٹ آواری ہوٹل لاہور میںکامیاب انعقاد ہوا۔پچھلے دس سالوں کے دوران اس کانفرنس کو بھرپور پذیرائی ملی ہے اور کم و بیش 5000قومی اور بین الاقوامی انڈسٹری ماہرین اس کانفرنس میں شرکت کرچکے ہیں۔ اس سال ایشین لیڈرشپ اینڈ ایچ آر ایم سَمٹ کو گیارہویں بار منعقد کیا گیا،جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے مقالے اور مباحثہ شامل تھے، جن میں منسٹر آف سٹیٹ اور چیرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن محمد زبیر، رضوان ٹوانہ (وطین ٹیلی کام) انجلی رائیا (ہارورڈ بزنس سکول)، (ہارورڈ بزنس پبلیشنگ) ، پروفیسر ڈاکٹر سہیل ایچ نقوی (لمزیونیورسٹی) ، اویناش وشیستھا ( احسن جاوید (آریکل) ، خرم راحت (ٹیراڈیٹا)، سید طارق حسین (ایمرٹس انویسٹمنٹ گروپ UAE)، ڈاکٹر تاریتا شنکر (انڈیا گروپ آف انسٹیٹیوٹ) ، گنٹرزویکل (سیمنز) ، عرفان صدیقی (میزان بنک)، سید مظہر حسین ، سلیم غوری (نیٹ سول، P@SHA)، بدرخوشنود (گوگل پاکستان) ، ایوب صدیقی ، عادل خٹکودیگر شامل تھے۔

(اٹک ریفائنری)، شفیق اوقیلی(الائیڈ بنک)، اکرم درانی (داو¿د ہرکولیس)، شیراز کریم (SNL Financial)، ڈاکٹر سطوت حسین (ڈیسکان انجینئرنگ) ، ہارون وحید (فاطمہ گروپ)، آکاشا سلطان (ORACLE ASEAN)، میکس بابری (The Konsultants)، الکریم حسن(AntiClock)، شکیل ماہ پارہ(Sanofi) اور دیگر بہت سے شہرت یافتہ قومی اور بین الاقوامی سپیکرز شامل تھے۔اجلاس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے Nutshell Forum کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، اظفر احسن کا کہنا تھا کہ ہر سال ہماری کوشش ہوتی ہے کہ پہلے کی نسبت بہتر کام کیا جائے۔ مجھے پوری امید ہے کہ اس سال Asian Leadership & HRM Summit پاکستانی پروفیشنلز کو ایک سنہری موقع فراہم کرئے گا کہ وہ عالمی ماہرین کی ریسرچ سے فائدہ حاصل کرسکیں۔ اس کےساتھ ساتھ یہ کانفرنس بین الاقوامی روابط بڑھانے کا ذریعہ بھی ثابت ہوگی، اور شرکاءکو ایک دوسرے کے علم و تجربہ سے فائدہ ملے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -