ایل ڈبلیوایم سی نے تعلیمی اداروں میں صفائی آگاہی پروگرام کا آغاز کر دیا،

ایل ڈبلیوایم سی نے تعلیمی اداروں میں صفائی آگاہی پروگرام کا آغاز کر دیا،

  

لاہور( پ ر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) نے موسم گرما کی عام تعطیلات کے بعد تعلیمی اداروں میں صفائی آگاہی پروگرام کا دوبارہ آغاز کرد یا جس کا مقصد طلبا و طالبات کو ایل ڈبلیو ایم سی کے نظامِ صفائی ،شہر کی مجموعی صفائی کو برقرار رکھنے میں شہریوں کے کردار اور ڈینگی کی روک تھام و بچاﺅ سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کے کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شہر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں مثلاً سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آگاہی لیکچر، سیمینار اور مہموں کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جائے گا ۔ڈینگی سے بچاﺅ کے لےے سکولوں کی سطح پر آگاہی و شعور پیدا کرنا بھی اس پروگرام کا اہم مقصد ہو گا۔ پروگرام کے تحت کپس سکول سسٹم مغلپورہ برانچ میں پہلی مہم کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت منیجر کمیونی کیشن جمیل خاور اور اسسٹنٹ منیجر محمد عمیر خان نے کی۔ مہم صفائی سے متعلق لیکچر، کارٹون فلم، سوال جواب سیشن اور کوئز مقابلہ پر مشتمل تھی۔محمد عمیر خان نے بچوں کو شہر میں صفائی کے نظام، ڈینگی سے متعلق ضروری احتیاطی تدابیر اور کوڑے دان کے استعمال پر لیکچر دیا اور ڈاکومنٹری دکھائی۔علاوہ ازیں ترک کمپنی الیبراک کی ڈپٹی منیجر کمیونی کیشن نعیمہ سعید کی قیادت میں کیمپ بھی لگایا گیا۔

 جہاں بچوں میں پمفلٹس اور تحائف تقسیم کئے گئے۔اس موقع پرترک نمائندے و سینئر منیجر البیراک میسوت ڈیویسی ، اسسٹنٹ منیجر سعدیہ رفیق اور ورکر بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -