8ایس ایچ او ز کی تنخواہیں تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم

8ایس ایچ او ز کی تنخواہیں تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے مسلسل عدالتی حکم عدولی کرنے پر8ایس ایچ او ز کی تنخواہیں تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ مختلف زیرسماعت مقدمات میں پیش نہ ہونے پر 100پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔فاضل عدالت نے جن ایس ایچ اوز کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کرنے کاحکم دیا ہے ان میں ایس ایچ او تھانہ نشترکالونی ، چوہنگ، شاہدرہ ٹاﺅن، اقبال ٹاﺅن، ہنجروال ،فیکٹری ایریا اور شاہدرہ شامل ہیں ۔مذکورہ ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس اہلکار متعدد بار عدالتی طلبی کے باجود عدالت میں حاضر نہیں ہورہے تھے جس پر فاضل عدالت نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔