راضی نامے پرپتنگ بازی ایکٹ کے تحت قتل کے مقدمہ کے دو ملزموں کی ضمانت منظور

راضی نامے پرپتنگ بازی ایکٹ کے تحت قتل کے مقدمہ کے دو ملزموں کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)فریقین سے راضی نامے کے بعدپتنگ بازی ایکٹ کے تحت قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کی ضمانت منظورکرلی گئی،سیشن عدالت نے ملزموں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانےکاحکم دے دیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج سجاد احمدبٹر نے ملزموں کی درخواست ضمانت پرسماعت کی،ملزموں کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ تھانہ راوی روڈپولیس نے ملزم عثمان اور جاوید کوبے بنیاد مقدمہ درج کر کے گرفتار کیاجبکہ ایف آئی آر میں ملزموں کےے نام شامل نہیں،پراسیکوشن نے عدالت کو بتایا کہ 18 مئی کومقتول راشد بادامی باغ پل کے پاس پتنگ کی ڈورپھرنے سے جا بحق ہو گیا تھاجس کے بعد راوی روڈ پولیس نے مقتول کے بھائی عبدالباسط کی درخواست پرنا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا،مقدمہ کے مدعی نے ملزموں سے راضی نامہ ہونے پرعدالت میں بیان حلفی جمع کرواتے ہوئے کہا کہ ملزموں کو شک کی بنیاد پر راوی روڈ پولیس نے گرفتار کیاتھالیکن انہیں ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیا گیا،عدالت ملزموں کو ضمانت پررہاکرسکتی ہے،عدالت نے مدعی کے بیان پرمذکورہ ملزمان کی ضمانتیں منظورکرلی ہیں۔