قبلہ اول کی حفاظت اور غزہ کے نہتے مسلمانوں کی امداد ہر مسلمان کا فریضہ ہے، مولانا اعظم نعیمی
لاہور (پ ر) محافظان ختم نبوت پاکستان کی مرکزی کابینہ کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز مرکزی امیر مولانا محمد اعظم نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں بیان کرتے مرکزی امیر کا کہنا تھا کہ کفار منظم ہوکر اسلام کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے مسلمان انتشار کا شکار ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیجانب سے امریکہ اور بھارت کی سرپرستی میں خواتین اور بچوںکا ناحق خون بہایا جارہا ہے۔