آزادی، انقلاب مارچ دھرنوں میں مضر صحت پانی کی موجودگی کا الزام

آزادی، انقلاب مارچ دھرنوں میں مضر صحت پانی کی موجودگی کا الزام
 آزادی، انقلاب مارچ دھرنوں میں مضر صحت پانی کی موجودگی کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری کے جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہوں میں مضر صحت پانی کی ترسیل کی جارہی ہے۔ دونوں رہنماوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کے ایک کنٹینر سے سپلائی کیا جانے والا پانی مضر صحت ہے جو پینے کے بعد متعدد افراد بے ہوش بھی ہوئے ہیں۔ دونوں رہنماوں نے اس معاملے پر مقدمہ درج کروانے کا بھی اعلان کیاہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -