بھارتی فوج کی سیالکوٹ میں ورکنگ باﺅنڈری پر گولہ باری،2 افراد جاں بحق

بھارتی فوج کی سیالکوٹ میں ورکنگ باﺅنڈری پر گولہ باری،2 افراد جاں بحق
بھارتی فوج کی سیالکوٹ میں ورکنگ باﺅنڈری پر گولہ باری،2 افراد جاں بحق

  

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چارواہ سیکٹر میں بلا اشتعال فارئرنگ اور گولہ باری کی جس سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سے پاکستانی حدود پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، بھارتی فوج نے سیالکوٹ میں چارواہ اور چپڑار سیکٹر کے مختلف دیہاتوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کئے جسکے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی گولہ باری سے سیالکوٹ کے گاﺅں جاجراں گڑی کا 60 سالہ امداد حسین جاں بحق ہو گیا، گاﺅں کھدرال میں مارٹر گولہ گرنے سے 35 سالہ نازیہ بی بی جاں بحق اور اسکی 2 بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔ سیالکوٹ ہی کے گاﺅں بینہ سلہریاں میں بھارتی فوج کی جانب سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا جسکے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔چارواہ سیکٹر کے مختلف دیہاتوں میں بھارتی گولہ باری سے 7 مویشی ہلاک جبکہ درجنوں مکانات کی چھتیں بھی اڑ گئیں۔ دوسری جانب چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرا کر پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کا آغاز کردیا ہے اور گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے چارواہ سیکٹر پر شہری آبادیوں اور رینجرز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تاہم چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -