لوئر مال ، تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار 2دوستوں کو کچل ڈالا ،ایک جاں بحق دوسراشدید زخمی

لوئر مال ، تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار 2دوستوں کو کچل ڈالا ،ایک جاں بحق ...

  

                                    لاہور(کرائم سیل) لوئر مال کے علاقہ میں تیز رفتاربس نے 2 موٹر سائیکل سواردوستوں کو کچل ٹائروں تلے ڈالا جس کے باعث16سالہ نوجوان موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے ساتھی کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا بس ڈرائیور کو بس سمیت گرفتار کرلیا جسے بعد ازاں مدعیوں کی جانب سے معاف کرنے پر رہا کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قصورپورہ گلی نمبر 5کے رہائشی 17سالہ عرفان گجر اور گلی نمبر 7کا رہائشی اس کادوست 16سالہ راہول مسیح ساندہ میں اپنے دوست کو مل کر موٹر سائیکل پر واپس آرہے تھے کہ منشی ہسپتال سے ضلع کچہری کی جانب جاتے ہوئے ایک تیز رفتاربس نمبر VRS1733نے ان کو غلط طریقہ سے اوور ٹیک کیا بس سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے موٹر سائیکل بے قابو ہو گئی اور موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھا راہول مسیح بس کے پچھلے ٹائروں تلے آکر کچلا گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عرفان موٹر سائیکل سمیت فٹ پاتھ سے ٹکرنے کے باعث زخمی ہو گیا ۔راہ گیروں نے بس ڈرائیور اکرم کو موقع پرپکڑ کر پولیس کو اطلاع دی ،پولیس نے موقع پرپہنچ کربس ڈرائیور اکرم کوحراست میںلے کربس کو قبضہ میں لے لیا ۔ جبکہ راحول کی لاش کومیو ہسپتال کے مردہ خانے اور زخمی عرفان کو میو ہسپتال پہنچا دیا جہاں ڈاکٹروں نے عرفان کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔ جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد راہول کی نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر راہول کے ورثا نے نمائندہ "پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ حادثے کا نتیجہ اس لیے ہم کسی پو اس کو الزام نہیں لگاتے۔اور ہم نے واقعہ کو اللہ کی رضاءسمجھ کر برداشت کر لیا ہے اور بس ڈرائیور کو معاف کر دیا ہے۔کیس کی تفتیش کے انچارج سب انسپکٹر عابد ضسین نے بتایا کہ دونوں پارٹیوں کی آپس میں رشتہ داری تھی اس لیے راہول کے والد نے پولیس کو بس ڈرائیور کو معاف کرنے کے حوالے سے بیان لکھ کر دے دیا ہے اور بس ڈرائیور اکرم کو رہا کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -