شہریوں کا تحفظ اور امن وامان کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، سی سی پی او

شہریوں کا تحفظ اور امن وامان کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، سی سی پی او

  

                              لاہور(کرائم سیل)سی سی پی او لاہور کیپٹن( ر) امین وینس نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس سے عہدہ برآہ ہونے کے لیے پولیس فورس کو اپنے فرائض عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہوئے خلق خدا کی بہتری کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کرنی چاہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں خاص کر تھانے میں آنے والے سائلوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔اُنہوں نے کہا کہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے بیٹ سسٹم کو مزید موثر بنایا جائے اور جس بیٹ میں واردات ہو وہاں کے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کے ساتھ ساتھ بیٹ انچارج کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا

مزید :

علاقائی -