پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 513ٹریفک حادثات میں472شدید زخمی

پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 513ٹریفک حادثات میں472شدید زخمی

  

لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 513ٹریفک حادثات میں472شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال مےں پہنچایا گیاجبکہ156افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں189ڈرائیورز ،13کم عمرڈرائیور، 338مسافراور96پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ80ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت76متاثرین کے ساتھ پہلے ،فےصل آباد52 حادثات میں63متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ 33 حادثات میں 35متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -