آتشزدگی کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جھلس کر ہسپتال پہنچ گئے
لاہور(کرائم سیل ) شہر میں دو مقامات پر آتشزدگی کے باعث خاتون سمیت دو افراد جھلس کر ہسپتال پہنچ گئے،ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا ۔بتایا گیا ہے کہ نوا ں کوٹ کے علاقہ مہاجر آباد میں جوتے بنانے والے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں ایک ملازم رفاقت آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس کر زخمی ہوگیا ،جبکہ چوہنگ کے علاقہ اکرم نگر کے رہائشی جاوید کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک گئی جس کے باعث جاوید کی بیوی جمیلہ بی بی جھلس کر زخمی ہوگئی ۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے الگ الگ ہسپتالوں میںپہنچادیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔