ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنےوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں،طیب حفیظ چیمہ

ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنےوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں،طیب حفیظ چیمہ

  

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ رواں ماہ میں اوورلوڈنگ کرنے والے 2428 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز ٹریفک کی روانی کو یقینی بناتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھیں۔ سی ٹی او نے کہا کہ شہر میں حادثات کی ایک وجہ اوورلوڈنگ ہے جس کی حوصلہ شکنی اور سدباب کے لیے ٹریفک پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔رواں ماہ میں اوور لوڈنگ کرنے والے 2428 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ خلاف ورزی کے مرتکب کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ طیب حفیظ نے ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو ہر ممکن بنائیں۔

مزید :

علاقائی -