صوبائی دارلحکومت ، چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، مزاحمت پر خاتون سمیت 2افراد زخمی

صوبائی دارلحکومت ، چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، مزاحمت پر خاتون سمیت ...

  

                                      لاہور(کرائم سیل) شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم جبکہ ڈاکوﺅں نے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران چابی نہ دینے اور مزاحمت پر خاتون سمیت دو افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقہ مکان نمبر 10/Bکا رہائشی نصیر ضیاءکے گھر مسلح ڈاکوﺅں نے گھس کر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر ڈکیتی کی واردات کے دورن خاتون سے چابی مانگی نہ دینے پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔شاہدرہ میں ڈاکوﺅں کا الیکٹرانک کی دکان میں ڈاکا،مزاحمت کرنے پر سکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کر کے اس کو شدید زخمی کر دیا۔ جوہر ٹاﺅن کے علاقہ مکان نمبر E1.757کا رہائشی گلناز کے گھر مسلح ڈاکوﺅں نے گھس کر اہل خانہ سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور الیکڑانکس سامان لے گئے ۔ گارڈن ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے نعیم سے 3لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ، شفیق آباد میں ڈاکوﺅں نے طاہر منیر کی دکان میں گھس کر 2لاکھ 70ہزار روپے مالیت کی نقدی ،کارڈزو موبائل چھین لیا ۔ماڈل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے عمر اور اس کی فیملی سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات ،ستو کتلہ میں ڈاکوﺅں نے امین کی فیملی سے 2لاکھ روپے مالیت کے زیورات ،اقبال ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے کار سوار عامر اورت اس کی فیملی سے 2لاکھ 70ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ لیے ۔شاہدرہ میں ڈاکوﺅں نے ندیم خاں سے 1لاکھ 65ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا۔جبکہ چوہنگ میں ڈاکوﺅں نے ثاقب سے 1لاکھ0 5ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ، گجر پورہ میں ڈاکوﺅں نے وسیم سے 20ہزار روپے مالیت کی نقدی ،اسلام پورہ میں ڈاکوﺅں نے عمران سے 45ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ، سبز ہ زار میں ڈاکوﺅں نے اویس سے 15ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،ہنجر وال میں ڈاکوﺅں نے سلامت سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،جوہر ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے تیمور سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی ،فیصل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے حمزہ سے 18ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا ۔ریس کورس میں قدرت،گلبرگ میں غلام مرتضیٰ ،لیاقت آباد میں اسلم ،شاد مان میں نوید اور اسلم کی گاڑیاں جبکہ کاہنہ میں بشارت ،اکبری گیٹ میں جاوید ،نشتر کالونی میں عمران ،سول لائن میں امتیاز ،جنوبی چھاﺅنی میںشہزاد ،گوالمنڈی میں قیصر ،نیو انارکلی میں منور،ڈیفنس اے میں جابر ،بھاٹی گیٹ میں زمان ،مصری شاہ میں اعجاز ،فیکٹری ایریا میں ارشد،گلشن اقبال میں منور ،لیاقت آباد میں اشفاق ،گرین ٹاﺅن میں حیدر،جوہر ٹاﺅن میں حامد ،کوٹ لکھپت میں خالد ،قلعہ گجر سنگھ میں وقاص اور ندیم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ۔

مزید :

علاقائی -