آصف زرداری سے رحمن ملک کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

آصف زرداری سے رحمن ملک کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

  

کراچی(اے این این)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدرآصف علی زرداری سے سا بق وزیرداخلہ رحمن ملک نے بلاول ہاو¿س میں ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اورپیپلزپارٹی تنظیمی امورسے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم اورسابق صدرآصف زرداری(آج)ہفتہ کو لاہورمیں ظہرانے پرملاقات کرینگے۔دونوں رہنماوں کی معاونت کےلئے ان کی ٹیم کے3، 3ارکان ساتھ ہوں گے۔آصف زرداری کیساتھ ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کی معاونت وزیرخزانہ اسحاق ڈاراوروزیردفاع خواجہ آصف کرینگے جبکہ اپوزیشن لیڈر سیدخورشیدشاہ،سینٹراعتزازاحسن اوررضاربانی آصف زرداری کی معاونت کرینگے۔واضح رہے کہ وزیراعظم جمعہ کوآصف زرداری کوظہرانےکی دعوت ٹیلی فون پر دی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -