اپنے مطالبات کی ترتیب میں ردوبدل کےلئے تیار ہےں،جاوید ہاشمی

اپنے مطالبات کی ترتیب میں ردوبدل کےلئے تیار ہےں،جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(اے این این)تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے مطالبات کی ترتیب میں ردوبدل کےلئے تیار ہے،مذاکرات میں تعطل حکومت کی جانب سے کنٹینر لگانے اور رکاوٹوں کے باعث آیا ہے۔نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مطالبات کو اوپر نیچے کرنے کا کوئی مسئلہ نہیں، حکمرانوں سے کہاکہ رکاوٹیں جلد ہٹا دیں، مذاکرات کنٹینر لگانے اوررکاوٹیں بڑھانے پر معطل کئے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ آئینی ہے اورانہیں استعفیٰ دیناچاہیے ۔

مزید :

صفحہ اول -