شاہراہ دستور پرنماز جمعہ کے الگ الگ اجتماعات،قادری نے خطبہ دیا
اسلام آباد(اے این این) تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے نمازجمعہ کے الگ الگ اجتماع ہوئے،تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی، اعجاز چوہدری، شفقت محمود،عارف علوی شریک ہوئے،نمازجمعہ کی امامت مولانا نعیم نے کرائی۔عوامی تحریک کے نمازجمعہ کے اجتماع کا خطبہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دیا،پولیس اہلکاروںنے بھی نمازجمعہ میں شرکت کی۔پانی کے ٹینکر نہ پہنچنے کی وجہ سے لوگوں کو پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوںنے وضو کے بجائے تیمم کیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،عوامی تحریک کے کارکن سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے اور لوگوں کے شناختی کارڈ ز بھی چیک کرتے رہے۔پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے نمازجمعہ کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔