ڈیڈ لاک تصادم کی طرف جارہا ہے، پیپلز پارٹی غیرجانبدارہے، رحمن ملک

ڈیڈ لاک تصادم کی طرف جارہا ہے، پیپلز پارٹی غیرجانبدارہے، رحمن ملک

  

 اسلام آباد/کراچی(اے این این)پیپلزپارٹی کے رہنماءو سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ڈیڈ لاک تصادم کی طرف جارہا ہے، موجودہ سیاسی صورتحال میں پیپلز پارٹی غیرجانبدارہے، نواز شریف میمو سکینڈل پر کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے ،کیری لوگر بل کے معاملے پر (ن) لیگ آگے آگئی تھی،سیاسی دانشمندی کے لحاظ سے آصف زرداری کا ہم پلہ کوئی نہیں،ضرورت پڑی تواپنا کردار ادا کریں گے، حکومت دھرنادینے والی دونوں جماعتوں کے قائدین سے مذاکرات کرکے قوم کو اذیت سے نکالے ۔جمعہ کویہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کی سیاسی صورتحال سب کے سامنے ہے پیپلز پارٹی میثاق جمہوریت کوسامنے رکھتے ہوئے اس سارے معاملے میں غیرجانبدار رہی ہے اگر پیپلز پارٹی براہ راست کوئی اقدام کرتی تو نواز شریف کہتے کہ پیپلز پارٹی مداخلت کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف میمو سکینڈل بناتھا تو نواز شریف کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے جب کیری لوگر بل سے متعلق بات ہوئی تو مسلم لیگ (ن) آگے آگئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی دانشمندی کے لحاظ سے پاکستان میں آصف زرداری کا ہم پلہ کوئی نہیں اگر ضرورت پڑی تو وہ اپنا کردار بہترین طریقے سے ادا کریں گے ۔ رحمن ملک نے کہاکہ خورشید شاہ اچھے لیڈر ہیں ان کی پارٹی کےلئے بڑی خدمات ہیں وہ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے چار پانچ پارٹیوں کی نمائندگی کرتے ہیں اگر خورشید شاہ نے عمران خان کے متعلق کوئی بات کی ہے تو یہ ان کا انفرادی عمل ہے اگر عمران خان نے خورشید شاہ سے تحفظات کا اظہار کیا تو دوسری جانب قمر زمان کائرہ کی تعریف بھی کی ہے

مزید :

صفحہ اول -