ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں کشیدگی‘ ملتان میں دفعہ 144نافذ، جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد

ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں کشیدگی‘ ملتان میں دفعہ 144نافذ، جلسے ...

  

ملتان(آئی این پی)ملتان میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر (ن) لیگ کے کارکنوں کے حملے کے بعد دونون جماعتوں کے کارکنوں میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ڈی سی او نے جمعہ کو دو روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ۔ دفعہ 144 کے تحت شہر میں دو روز کے لئے جلسے ، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی ہو گی جبکہ شہر میں اسلحہ لے کر گھومنے اور شر انگیز پوسٹرز لگانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ۔ ڈی سی او ملتان کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ فی الحال جمعہ اور ہفتہ کے روز ہوگا

مزید :

صفحہ اول -