سپریم کورٹ میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک پر پر پابندی عائد کرنے کیلئے درخواست دائر

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک پر پر پابندی عائد کرنے کیلئے ...

  

لاہور(آئی این پی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔جمعہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں داخل کروائی گئی درخواست میں ایڈووکیٹ ایم ایچ مجاہد نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ پی اے ٹی، اور پی ٹی آئی کے دھرنوں سے اسلام آباد میں لوگوں کی نقل و حرکت متاثر ہو رہی ہے۔درخواست گزار نے کورٹ سے درخواست کی ہے کہ دونوں جماعتوں پر آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت پابندی عائد کی جائے۔ درخواست میں چوہدری شجاعت‘ پرویز الٰہی اور شیخ رشید کو بھی فریق بناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ان سیاستدانوں کی وجہ سے ماورائے آئین اقدام ہوسکتا ہے عدالت ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

مزید :

صفحہ اول -