زرداری ، فضل الرحمان رابطہ ،جمہوری عمل کوپٹڑی سے نہ اترنے دینے پراتفاق

زرداری ، فضل الرحمان رابطہ ،جمہوری عمل کوپٹڑی سے نہ اترنے دینے پراتفاق

  

 اسلام آباد(اے این این)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے جمعیت علماءاسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماوں نے ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔ٹیلی فونک بات چیت کے دوران اسلام آباد میں جاری دھرنے اور لانگ ماچ سمیت خیبر پختون خوا اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماو¿ں نے اس بات پراتفاق کیاکہ جمہوریت کے استحکام کےلئے مل کرکام کیاجائے گااورکسی صورت جمہوری عمل کوپٹڑی سے نہیں اترنے دیاجائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -