چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ امتیاز احمد نجی دورے پر برطانیہ روانہ

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ امتیاز احمد نجی دورے پر برطانیہ روانہ ...

  

                     لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہوگئے جس کے بعد آئین کے مطابق عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے قائم چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس خواجہ امتیاز احمد کا بیرونی دورہ پہلے سے طے تھا ۔انہوں نے جولائی میں ویزے کے لئے درخواست دی تھی ۔ایک ہفتہ قبل ان کا ویزہ لگ کر آیا جس کے بعد انہوں نے ایکس پاکستان لیو کے لئے درخواست دی جس کی منظوری کے بعد وہ گزشتہ روز برطانیہ روانہ ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق وہ 2ہفتے وہاں قیام کریں گے ۔لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سے پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور نے حلف لیا -گورنر ہاﺅس لاہور میں ہونے والی سادہ اور پ±روقار تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، سینئر وکلائ، اعلی سول افسران اور اعلی حکام نے شرکت کی -مسٹر جسٹس منظور احمدملک 15ستمبر2009 کو عدالت عالیہ کے جج مقرر ہوئے ۔ وہ فوجداری قانون کے ماہر جانے جاتے ہیں۔ جسٹس منظور احمد نے 2005 میںبے یارومددگار افراد کےلئے فری لیگل ایڈ سوسائٹی تشکیل دی اور عدالت عالیہ کے جج بننے تک اسکے منتخب صدر رہے۔ فاضل جج 2005 تا2009 تک مسلسل لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن بورڈ کے چیئرمین کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دیتے رہے۔فاضل جج انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوںاور بینکنگ کورٹس کے انتظامی جبکہ گوجرانوالہ اور ساہیوال اضلاع کی سول اور سیشن کورٹس کے انسپکشن جج بھی ہیں۔ مزید برآں مسٹرجسٹس منظور احمد ملک سپریم کورٹ میں وکلاءکی انرولمنٹ کے لئے فٹنس سرٹیفیکیٹس جاری کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی کام کر رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -