گورنر پنجاب کا الطاف حسین اورگورنر سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ

گورنر پنجاب کا الطاف حسین اورگورنر سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) گورنر پنجاب نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماو¿ں میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ گورنر سندھ نے بھی گورنر پنجاب اور دیگر سیاسی رہنماو¿ں سے رابطہ کیا ہے۔گورنر پنجاب چودھری سرور نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے مذاکرات کے بارے میں ا?گاہ کیا۔ الطاف حسین نے گورنر پنجاب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے تحفظات دور کر کے مذاکرات کا دوبارہ ا?غاز کیا جائے۔ دوسری طرف گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ملکی سیاسی صورتحال پر گورنر پنجاب اور دیگر سیاسی رہنماو¿ں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فریقین کا اعتماد بحال کر کے مذاکرات میں ڈیڈ لاک کو ختم کیا جا سکتا ہے -

مزید :

صفحہ اول -