جماعت اسلامی کے جلسہ کی جھلکیاں

جماعت اسلامی کے جلسہ کی جھلکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

٭ امیر جماعت اسلامی پاکستان کا استقبالیہ جلسہ فیصل آباد کے تاریخی اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں ہوا
٭ جلسہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین بھی شامل تھیں
٭ لوگ گاڑیوں بسوں موٹر سائیکلوں رکشاﺅں ویگنوں میں قافلہ در قافلہ میلہ گاہ پہنچتے رہے
٭ نماز عصر کے بعد شروع ہوے والا جلسہ عام جامع منصوبہ بندی کے باعث مغرب کی نماز کے وقت اختتام پذیر ہو گیا
٭ جلسہ گاہ میں شریک ہزاروں خواتین و حضرات نے جماعت اسلامی کے کلمہ طیبہ سے آراستہ پرچم اٹھا رکھے تھے
٭ بہت سے کارکنوں نے جماعت کے ساتھ ساتھ قومی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے
٭ جماعت اسلامی فیصل آباد کی طرف سے مختلف رہنماﺅں کی طرف سے شہر بھر میں استقبالیہ بینر پوسٹر اور چھوٹی فلیکسز آویزاں کی گئی تھیں
٭ شباب ملی‘اسلامی جمعیت طلبہ‘ کسان بورڈ نیشنل لیبر فیڈریشن‘ تحریک محنت ‘جمعیت اتحاد العلماءاور دیگر برادر تنظیموں کے قافلے بھی جلسے میں شریک ہوئے
٭ لیاقت بلوچ نے اپنی تقریر میں کہا عمران خاں شریف برادران اتنے بھی شریف نہیں کہ پلیٹ میں رکھ کر استعفے پیش کر دیں
٭ انہوںنے فیصل آباد کے تاجروں وکلاءاور عوام کی طرف سے ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے مطالبہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا
٭ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے جلسہ کی فول پروف سیکورٹی کاانتظام کیا اور گاڑیوں کی پارکنگ جلسہ گاہ سے دور رکھی گئی
٭ جلسہ میں وطن جلر ہا ہے بچانے اٹھو‘پاکستان کا مطلب کیالاالہ الا اللہ لگی ہے جو آگ بجھانے اٹھو کے ترانے بھی سنائے گئے
٭ اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوانوں نے پرجوش نعروں کے ساتھ سراج الحق کا استقبال کیا
٭ سراج الحق نے کہا کہ اللہ کی رضا اور نبی اکرم کے اسوہ حسنہ کے مطابق نظام زندگی ہی امن وانصاف خوشحالی سکون و راحت اور حقیقی کامیابی کی ضمانت ہے
٭امیر جماعت اسلامی نے اپنی تقریر میں یہ شعر بھی شامل کیا
خون دل دے کر نکھاریں گے رخ برگ گلاب
ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے
٭ سرا ج الحق نے کہا کہ سیاسی پنڈتوں نے 68سال سے ملکی سیاست کو یرغمال بنا رکھا ہے قوم نے غداری کر کے انگریز سے جاگیریں حاصل کرنے والے اور قوم کا مال سمیٹ کر بنک بیلنس بنانے والے مسائل حل نہیں کر سکتے
٭ انہوں نے کہا کہ اپنی جاگیرداروں سرمایہ داروں کے چشم و چراغ اسمبلیوں میں براجمان نظر آتے ہیں
٭ سراج الحق نے کہا کہ امریکہ ہر معاملے میں ٹانگ اڑانا چھوڑ دے اوراسلامی ممالک سے نکل جائے
٭ انہوں نے پی ٹی آئی سے اپیل کی کہ استعفوں کا فیصلہ واپس لے اور پارلیمنٹ بھی استعفے قبول نہ کرے
٭ سراج الحق نے کہا کہ اسلام آباد صرف نواز شریف‘ عمران خان اورطاہرالقادری کا نہیں 18کروڑ عوا م کا ہے جو اسلام آباد کی سڑکوں پر خون اور لاشے نہیں دیکھنا چاہتے

مزید :

صفحہ اول -