یکم ستمبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کاامکان

یکم ستمبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کاامکان

  

 اسلام آباد(اے این این)یکم ستمبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان، ڈالر مزید مہنگا نہ ہونے کی صورت میں پٹرول 2 روپے 78 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 34 پیسے فی لٹر سستا کیاجائے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں اوگرا ذرائع کے حوالے سے کہاگیاکہ بین الاقوامی قیمتوں میں کمی دیکھتے ہوئے حکومت آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ اگرڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا تو پٹرول 107 روپے 97 پیسے سے کم ہوکر 105 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہوسکتا ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ 109 روپے 34 پیسے سے کم ہوکر 107 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہوجانے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ ایچ او بی سی3 روپے 68 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے ۔ خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں اورڈالر کی قدر کو دیکھتے ہوئے قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ رواں ماہ کے اختتام تک کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -