حاجی کیمپ لاہورمیں حفاظتی ٹیکے لگانے کا سلسلہ25اگست سے شروع ہو گا

حاجی کیمپ لاہورمیں حفاظتی ٹیکے لگانے کا سلسلہ25اگست سے شروع ہو گا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) گورنمنٹ سکیم کے عا زمین حج کو حاجی کیمپ لاہورمیں حفاظتی ٹیکے لگانے کا سلسلہ پیر25اگست سے شروع ہو گا - اس موقع پر انہیں گردن توڑ بخار اور انفلوئنزا سے بچاﺅ کے ٹیکے (ویکسین ) لگائے جائیں گے اور پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے-پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے حاجیوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لیے حج گروپ آرگنائرزکو متعلقہ حج ڈائریکٹوریٹ سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے - وزارت مذہبی امور کی طرف سے تمام حج ڈائریکٹوریٹس میں ویکسی نیشن سنٹر قائم کردئیے گئے ہیں جہاں آخری حج پرواز کی روانگی تک حاجیوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا بندوبست کیا گیا ہے -حاجیوں کو پولیو کے قطرے پینے اور گردن توڑ بخار کا ٹیکہ لگوانے کا ثبوت سعودی عرب میں داخلے کے وقت ائرپورٹ پر پیش کرنا ہوگا -سعودی عرب پہنچنے پر انہیں سعودی وزارت صحت کی طرف سے بھی ائر پورٹ پر ہی پولیو کے قطرے دوبارہ پلائے جائیں گے -تمام عازمین حج بالخصوص امراض قلب ‘ گردہ کی تکلیف ‘ سانس کی بیماری میں مبتلا افراد ‘ شوگر کے مریضوںاور موٹاپے کا شکار افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انفلوئنزا کا حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں تاکہ دوران حج پریشانی سے بچ سکیں -

مزید :

صفحہ آخر -