وزیراعظم کے استعفے سے بحران ختم ہو جائیگا،میاں محمود الرشید

وزیراعظم کے استعفے سے بحران ختم ہو جائیگا،میاں محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) قائد حزب اختلاف پنجاب وتحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ممبر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ قراردادوں سے غیر فعال وزیراعظم کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا،وزیراعظم کے استعفے سے بحران ختم ہو جائیگا، اپوزیشن کی تمام جماعتیں اگر مگر کے ساتھ وزیراعظم کے استعفے کی حامی ہیں،اختلاف صرف نمبر سے ہے کہ مطالبات کی لسٹ میں استعفے کا نمبر پہلا ہونا چاہیے یا آخری ؟ تاہم استعفے کے مطالبہ کو پہلے نمبر پر رکھنے کے حوالے سے ہم مذاکراتی ٹیم کو قائل کر لینگے، گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد یہاں میڈیا سیل کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک قومی اسمبلی یا سینٹ نے کوئی ایسی قرارداد پاس نہیں کی جس میں یہ کہا گیا ہو کہ 2013 ءکے انتخابات 100 فیصد شفاف اور رگنگ فری تھے؟ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے دھرنے کے غیر آئینی ہونے کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، باوقار قومی اداروں کو سیاسی عمل سے الگ ہی رہنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ دھرنے کو غیر آئینی قراردلوانے کیلئے وفاقی وزارت قانون نے ملک بھر کی بارز کیلئے خزانے کے دروازے کھولنے کا عندیہ دیا ہے تاہم ضمیروں کے سوداگر پڑھے لکھے باشعور وکلاءکی کوئی قیمت نہیں لگا سکیں گے۔
محمود الرشید

مزید :

صفحہ آخر -