محکمہ آبپاشی کے زیر اہتمام نہری انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرینگے، یاور زمان

محکمہ آبپاشی کے زیر اہتمام نہری انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرینگے، ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ محکمہ آبپاشی کے زیر اہتمام نہری انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے - اس مقصد کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مختلف کسان وفود کے ساتھ گزشتہ یہاں اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی- اس موقع پر محکمہ آبپاشی کے ایڈیشنل سیکرٹری (آپریشن) محمد سلیم ملک ، چیف انجینئر لاہور خالد حسین قریشی، جنرل مینجر (پیڈا) افضل انجم طور اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔کسان وفود سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ آبپاشی قومی نوعیت کا ادارہ ہے جو کسان برادری کی آبی ضروریات پوری کر کے پاکستان کے 18 کروڑ سے زائد عوام کی خدمت کر رہا ہے -انہوںنے کہا کہ لوئر باری دوآب کینال امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت بلوکی ہیڈورکس اور اوکاڑہ، ساہیوال و خانیوال کے اضلاع میں نہری ڈھانچے کی تعمیر نو کا عمل تیزی سے جاری ہے جس سے فی ایکڑ پانی وافر مقدار میں میسر آئے گا-انہوںنے مزید بتایا کہ فیصل آباد کینا ل زون میں نہری ڈھانچے کی لائننگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جس کی بدولت لائن لاسز میں خاطرخواہ کمی واقع ہوئی ہے-صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ آبپاشی قومی مفاد میں پانی کے باکفائت استعمال کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروا رہا ہے - اس سلسلے میں جاپانی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (جائیکا) کے تعاون سے حال ہی میں ایک منصوبہ مکمل کیا گیا ہے جس کے تحت ضلع چنیوٹ ، بہاولنگراور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع میں جاپانی ماہرین نے مقامی کسانوں کو نہری پانی کی بچت کے جدید طریقوں سپرنکل ا ر یگیشن ، ڈرپ اریگیشن، بیڈ اینڈ فرو، ٹنل فارمنگ اور دیگر جدید تصورات کے بارے عملی تربیت دی ہے-

یاور زمان

مزید :

صفحہ آخر -