سٹہ بازی کا عمل جاری،ڈالر 102.33 روپے کا ہو گیا

سٹہ بازی کا عمل جاری،ڈالر 102.33 روپے کا ہو گیا

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں جاری سیاسی کشمکش کے باعث ملکی کرنسی کے شدید دباﺅ میں ہونے کا فائدہ اٹھانے کے لئے گزشتہ روز بھی فاریکس مارکیٹ میں ڈالر پر سٹہ بازی کا عمل جاری رہا ۔ بڑے بروکرز کی جانب سے بڑے پیمانے پر ڈالر کی خریداری کے باعث مارکیٹ میں ڈالر کی مزید قلت ہو گئی ۔ ملک میں جاری سیاسی بے چینی کے باعث روپے کی مزید بے قدری ہو گئی ۔ گزشتہ روز فاریکس مارکیٹ میں روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت 70 پیسے اضافہ کے بعد 102.33 روپے کا ہو گیا ۔

سٹہ بازی

مزید :

صفحہ آخر -