ڈیفنس میں پھر تحریک انصافکا امن دھرنا،گو وزیراعظم گو کے نعرے

ڈیفنس میں پھر تحریک انصافکا امن دھرنا،گو وزیراعظم گو کے نعرے

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدائت پر لاہور کے ڈنفیس کے لالک چوک میں تحریک انصاف کے کارکنان کی طرف سے گزشتہ روز کی شام کو ایک مرتبہ پھر پر امن دھرنا دیا گیا اور گو وزیراعظم گو کے نعرے لگائے گئے اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جب تک چیرمین تحریک انصاف عمران خان دھرنا ختم کرنے کا اعلان نہیں کر دیتے تب تک ےہ پر امن دھرنا ہر روز جاری رہے گا۔تحریک انصاف کی رہنما مہرین علی کا کہنا ہے کہ اس دھرنے میں بھی شرکاءکی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی تعداد بھی ہزاروں میں پہنچ رہی ہے ہم سب بھی اسلام آباد کے دھرنے کا حصہ بننا چاہتے تھے لیکن ہمارے چیرمین نے حکم دیا ہے کہ لاہور میں بھی دھرنا دیا جائے اس لئے ہم ان کے حکم پر عمل کرتے ہوئے پر امن دھرنا دے رہے ہیں اور اپنے مطالبات کے منظور ہونے تک اس دھرنے کو جاری رکھیں گے ہر گزرتے دن کے ساتھ ہمارے دھرنے کے شرکاءکی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ صرف تحریک انصاف ہی نہیں معاشرے کا ہر فرد کرپٹ حکومت سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے اور حقیقی تبدیلی کے لئے عمران خان کو وزیراعظم بنانا چاہتا ہے ۔دھرنے کے شرکاءکا جوش و خروش دیدنی تھا اور وہ پی ٹی آئی کے پرچم اٹھائے بھرپور نعرے بازی بھی کررہے تھے۔ لالک جان چوک میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکن اس وقت ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے جب مسلم لیگ ن کے کارکنان ایک ریلی کی شکل میں پاکستان تحریک انصاف کے جاری دھرنے کے قریب پہنچے تاہم پولیس نے دونوں فریقین کو ایک دوسرے کی جانب مزید آگے بڑھنے سے روک دیا اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں ایک دوسرے کے خلاف دیر تک شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

ڈیفینس دھرنا

مزید :

صفحہ آخر -