افضل کھوکھر کے مبینہ دباﺅ پر ٹاﺅن افسرکی معطلی کےخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

افضل کھوکھر کے مبینہ دباﺅ پر ٹاﺅن افسرکی معطلی کےخلاف درخواست پر فیصلہ ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایم این اے افضل کھوکھر کے مبینہ دباﺅ پرٹاﺅن افسرکی معطلی کے خلاف دائردرخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،درخواست گزارعلامہ اقبال ٹاﺅن کے ٹاﺅن افسر میاں مدثر جناح نے الزام لگایا ہے کہ رکن اسمبلی نے ٹینڈر میں 10 فیصد کمیشن نہ دینے پر درخواست گزار کو معطل کروایا، درخواست گزار کے وکیل حافظ طارق نسیم نے موقف اختیار کیا کہ ایل ای ڈی لائٹس کے ٹھیکے میں دس فیصد کمیشن نہ دینے کی بنیاد پر نواز لیگ کے ایم این اے افضل کھوکر نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جواد رفیق ملک پر دباﺅ ڈالا جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے درخواست گزار سمیت اقبال ٹاﺅن ایڈمنسٹریشن کے 8افسروں اور اہلکاروں کو معطل کر دیا، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق کسی بھی سرکاری افسر کو شوکاز نوٹس دیئے بغیر یا ذاتی حیثیت میں سنے بغیر معطل نہیں کیا جا سکتا ۔لہذا عدالت درخواست کی معطلی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بحال کرنے کا حکم دے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ آخر -