عمران اور قادری کے دھرنوں کیخلاف جمعیت علماءاسلام (ف) کے مظاہرے ، ریلیاں

عمران اور قادری کے دھرنوں کیخلاف جمعیت علماءاسلام (ف) کے مظاہرے ، ریلیاں

  

                           لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءاسلام (ف)کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن کی اپیل پر دھرنوں کے خلاف اور آئین کے تحفظ کے لیئے ملک بھر ریلیاں نکالیںاور احتجاجی مظاہر ے کئے گئے ۔لاہور،کراچی ،پشاور سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں میں علمائے کرام ،مدارس کے طلباءاور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔گزشتہ روزلاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ۔جس کی قیا دت مو لا نا محب النبی ،مو لا نا محمد امجد خان اورمو لا نا قاری ثناءاللہ نے کی ۔اس میں مو لا نا سیف الدین سیف ،حافظ اشرف گجر،مو لا نا عبد الماجد حقا نی ،قاری نذیر احمد ،پرو فیسر ابوبکر چوہدری ،مو لا عزیز الرحمن ثانی ،حافظ نصیر احمد احرار ،مو لا نا محبوب الحسن ،حافظ عبد الوھاب مدنی،حافظ غضنفر عزیز ،حافظ عبد الواجد ،حافظ عبد الرحمن نے بھی شرکت کی۔مظاہرے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ ناچ مارچ میں ملین افراد جمع نہ ہو نے کا کپتان خان مو لا نا فضل الرحمن پر غصہ کیوں اترا رہے ہیں اگر مو لا نا نے مارچ کی کال دی تو جے یو آئی کے کار کن اسلام آباد بھر دیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی استعفے دیئے تو ہم ان نشستوں سے الیکشن لڑ کر ان کی ہمیشہ کے لیئے چلتا کر دیں گے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی آئین اور پارلیمنٹ کے ساتھ ہے اور یہ جنگ مو لا نا فضل الرحمن لڑ رہے ہیں مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ مو لا نا فضل الرحمن نے خیبر میں عدم اعتماد کا اشارہ دے کر پی ٹی آئی کا بازو موڑ دیا ہے عمران خان اب خیبر سے استعفے دلوائیں تو ہر جگہ جمعیت کا پر چم لہرائے گا لیکن کپتان خان کو بھی پتہ ہے کہ پی ٹی آئی والے استعفے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ دھر نے اور مارچوں کے باوجود جمہوریت کی گاڑی چل رہی ہے اور چلتی رہے گی ہم جمہوریت کی گاڑی کو چلتا رکھناچا ہتے ہیںانہوں نے کہا کہ شکر اللہ کا سجدے سے ادا ہو تا ہے گانے بجانے سے نہیں ہو تا ہے خان صاحب کے جلسے کی ابتداءاور انتہاءگانے بجانے سے ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں پی ٹی آئی کا ایک بھی ممبر نہیں لیکن وہاں سے بھی استعفی دینے کے دعوے ہیں انہوں نے کہا کہ نئے انتخا بات مسائل کا حل نہیں ہیں بلکہ ملک بے شمار مسائل کا شکار ہو جا ئے گا ۔ جے یو آئی کے مو لا نا محب النبی ،مو لا نا قاری ثناءاللہ ،مو لا نا سیف الدین سیف ،حافظ اشرف گجر،مو لا نا عبد الماجد حقانی اور دیگر راہنماﺅں نے کہا کہ مو لا نا فضل الرحمن کے خلاف نعرے لگوانا عمران خان کا پرانا وطیر ہ ہے وہ جذباتی ہو کر سیا ست کے اسلوب ہی بھول گئے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر میں عوام سے کیئے وعدے پورے کر نے میں نا کام ثا بت ہو ئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کو غیر جمہوری راستے پر لے جا نا چاہتی ہے جے یو آئی ایسی ہر سازش کا مقابلہ کرے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملک میں تین صوبوں میں دھاندلی نظر آتی ہے لیکن خیبر کو پاک صاف سمجھتے ہیں کیوں کہ وہاں خود ان کی جماعت کی حکومت ہے انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ دھاندلی تو خیبر میں ہو ئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی صورت میں ناچ گانے کی تہذیب اور یہودی ایجنٹوں کو پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

ریلیاں

مزید :

صفحہ آخر -