تیسر ی قوت اس حد تک غیر سنجیدہ نہیں کہ پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے والوں کاساتھ دے ،فضل الرحمن

تیسر ی قوت اس حد تک غیر سنجیدہ نہیں کہ پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے والوں ...

  

                                         اسلام آباد (آئی این پی) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تیسری قوت اس حد تک غیر سنجیدہ نہیں کہ پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے والوں کا ساتھ دے، دھرنوں کے خلاف ملک بھر میں ہمارے مظاہرے شروع ہو رہے ہیں ۔ وہ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک غیر سنجیدہ آدمی ہیں، انہیں نہ تو آئین کا احترام ہے جبکہ نہ ہی پارلیمنٹ کا ، پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر جو زبان بولی جا رہی ہے اور گانا بجانا شروع کر رکھا ہے اس سے پارلیمنٹ کی توہین کی جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے تمام مطالبات غیر آئینی ہیں، پارلیمنٹ وزیر اعظم اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ¾ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ جو تیسری قوت کے آ جانے کی بات کی جاتی ہے، تیسری قوت اس حد تک غیر سنجیدہ نہیں کہ ان کا ساتھ دے اور ان کے کہنے پر متحرک ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے شروع ہو جائیں گے۔

فضل الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -