6ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کیلئے 12 ارب 64کروڑ 91 لاکھ روپے کی منظوری

6ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کیلئے 12 ارب 64کروڑ 91 لاکھ روپے کی منظوری

  

لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ساتویں خصوصی اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 6ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 12 ارب 64کروڑ 91 لاکھ 29 ہزار روپے کی منظوری دی ۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی وسیم اجمل چوہدری سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے ساتویں اجلاس میں جن 6 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میںضلع فیصل میں کینال ایکسپریس وے گٹ والا پل سے ساہیاں والا M3 انٹرچینج کی تعمیر کے لیے مبلغ 6 ارب18 کروڑ 67 لاکھ 74 ہزار روپے ، لاہور میں واٹر سپلائی سسٹم میں انرجی بچت پراجیکٹ کے لیے مبلغ 2 ارب58 کروڑ 44 لاکھ روپے ، لاہور سینٹرل ایریا میں ٹریفک مینجمنٹ کپسٹی کی بہتری کے لیے مبلغ 18 کروڑ 84 لاکھ روپے ، لاہور رنگ روڈ پیکیج 14 میں غازی روڈ انٹر سیکشن تا بیدیاں روڈ انٹرسیکشن کی تعمیر مبلغ 1 ارب97 کروڑ 76 لاکھ 80 ہزار روپے ، ضلع ڈیرہ غازی خاں میں ایسٹرن فلڈ پروٹیکشن بند روڈ کی تعمیر کے لیے مبلغ73 کروڑ 42 لاکھ 36 ہزار روپے اور کنکریٹ کے گوداموں کی تعمیر کے لیے مبلغ 97 کروڑ 76 لاکھ 39 ہزار روپے شامل ہیں۔

 6ترقیاتی سکیمیں

مزید :

صفحہ آخر -