شہبازشریف کا بورے والا میں مبینہ بداخلاقی کی شکار طالبہ کی خودکشی کے واقعہ کا نوٹس

شہبازشریف کا بورے والا میں مبینہ بداخلاقی کی شکار طالبہ کی خودکشی کے واقعہ ...

  

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بورے والا میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کی خودکشی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لا کر متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -