مریم نواز کی بطور چیئر پرسن یوتھ لون پروگرام تعیناتی کے خلاف درخواست سے متعلق وضاحت جاری

مریم نواز کی بطور چیئر پرسن یوتھ لون پروگرام تعیناتی کے خلاف درخواست سے ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز شریف کی بطور چیئر پرسن یوتھ لون پروگرام تعیناتی کے خلاف دائرکردہ درخواست سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے کہ اس درخواست کو منظور یا مسترد نہیں کیا گیا بلکہ مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن نے اس درخواست پر لگایا گیا دفتری اعتراض ختم کیا تھا۔عدالت عالیہ سے جاری ہونے والی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار زبیر خان نیازی کی جانب سے دائر پٹیشن پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا تھا کہ پٹیشن کے ساتھ نوٹیفیکیشن کی مصدقہ نقول منسلک نہیں ہیں ۔اس اعتراض کیس کی مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن نے 21اگست کو سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اس سے قبل بھی ایک درخواست کی نوٹیفیکیشن کے بغیر سماعت ہو رہی ہے اور اس بارے میں مذکورہ درخواست کا حوالہ دیا جس پر عدالت نے مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون پروگرام تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کو ختم کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مذکورہ پٹیشن کو کسی عدالت میں سماعت کےلئے پیش کیا جائے۔

وضاحت جاری

مزید :

صفحہ آخر -