لڑکوں لڑکیوں کے مخلوط اجتماعات سے برائیاں جنم لے رہی ہیں،زوار بہادر

لڑکوں لڑکیوں کے مخلوط اجتماعات سے برائیاں جنم لے رہی ہیں،زوار بہادر

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہاد ر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنوں والے اسلام اور پاکستانی اخلاق اقدار کو ملیامیٹ کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں لڑکوں لڑکیوں کے مخلوط اجتماعات سے بے شمار برائیاں جنم لے رہی ہیں ناچ گانے کے پروگرام اسلام کا کلچر نہیں مغرب اور ہندوکا ایجنڈا ہیں پاکستان جو نظر یہ اسلام کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اس کے لئے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں تاچ گانے کا پروگرام تو ہندوستان میں بھی موجود تھا لیکن مسلمانوں نے اسلامی تعلیمات کے ذریعے اسے رد کردیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ اور آزادی مارچ اسلام اور پاکستان دشمن ایجنڈاہے کسی کو نظریہ پاکستان کے خلاف سازش کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ قادری اور عمران قوم کی بچیوں پر رحم کریں انہوں نے سینکڑوں نوجوان بچیوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے پہلے انہیں آزادی دیں اور انہیں ان کے گھروں کو روانہ کریں وگرنہ ان بچیوں کے لئے مسائل پیدا ہوں گے انہوں نے کہاکہ محبت وطن پاکستانی نظریہ پاکستان کی حفاظت کے لئے ہر قربانی دیں گے۔

زوار بہادر

مزید :

صفحہ آخر -